جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

ایلون مسک کی بیٹی کا باپ سے قطع تعلق کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی بیٹی زاویر الیگزینڈر مسک نے والد سے قطع تعلق کا اعلان کرتے ہوئے اپنا نام تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی بیٹی زاویر الیگزینڈر مسک نے لاس اینجلس کی عدالت میں درخواست اپریل 2022 میں جمع کروائی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری صنفی شناخت مرد سے عورت میں بدل دی جائے اور اسے نئے نام رجسٹر کردیا جائے۔

انہوں نے نام کی تبدیلی اور پیدائش کا نیا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیا نام اس کی نئی صنفی شناخت کا عکاس ہے کیونکہ وہ ٹرانسجینڈر ہے۔ درخواست میں زاویر نے اپنا نیا نام ویوین جینا ولسن لکھا ہے۔

زاویر نے درخواست میں صنفی شناخت کے ساتھ ساتھ نام بدلنے کی ایک وجہ والد کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھنا بھی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے زاویر کی والدہ جستائن ولسن سے جنوری 2000 میں شادی کی تھی اور اپریل 2004 میں اس جوڑے کے ہاں جڑواں بیٹوں گرافن اور زاویر کی پیدائش ہوئی تھی، 2008 میں ایلون مسک اور جسٹائن ولسن کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں