بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

تنقید کرنے پر ایلون مسک نے انجینئر کو ملازمت سے فارغ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک تنقید پسند نہ آئی تو انہوں نے کمپنی کے انجینئر کو ملازمت سے ہی فارغ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ جب اتوار کو ایلون مسک نے متعدد ممالک میں ٹوئٹر کے انتہائی سست ہونے پر معذرت کی تھی، جس کے بعد یہ سارا معاملہ شروع ہوا ۔

ایلون مسک کی اس ٹوئٹ کے کچھ ہی گھنٹے بعد ایرک نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میں نے ٹوئٹر کے لیے 6 سال گزارے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ یہ غلط ہے۔

ایلون مسک نے کمپنی کے انجینئر  ایرک کو جواب دیتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ ٹوئٹر اینڈرائیڈ پر بہت سلو ہے آپ نے اسے ٹھیک کرنے کے لیے کیا کام کیا ہے؟

 ایلون مسک کے اس سوال پر ایرک نے کئی ٹوئٹس کیے اور اپنے نئے مالک کو سمجھانے کی بہت کوشش کی۔

اس پورے معاملے کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر کے ایک صارف نے لکھا کہ تم نے اپنے نئے باس کو یہ سب کچھ پرائیوٹ کیوں نہیں بتایا۔

صارف کے اس سوال پر 8 سال سے زائد ٹوئٹر کے لیےکام کرنے والے ایرک نے جواب دیا کہ شاید انہیں بھی مجھ سے ذاتی طور پر سوالات پوچھنے چاہئیں۔

اس پوسٹ کے بعد ایلون مسک نے پیر کو اعلان کیا کہ ایرک کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

 جس کے بعد ایرک نے ٹوئٹر سربراہ کی پوسٹ کو ری ٹوئٹ کر کے اس پر سیلوٹ کا ایموجی لگایا، ٹوئٹر سے اس ماہ نکالے جانے والے کئی ملازمین نے اپنی پوسٹ میں سیلوٹ کا ایموجی استعمال کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں