تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

ایلون مسک تنقید کرنے والے ملازمین کے لئے "جلاد” بن گئے

کیلیفورنیا: ٹوئٹر کے نئے سی ای او نے تنقید کرنے والے ملازمین کے خلاف بڑا اقدام کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر سے کم از کم 20 ملازمین کو برطرف کردیا ہے جنہوں نے ٹوئٹر یا اندرونی پیغام رسانی پلیٹ فارم سلیک پر ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کی تھی۔

پلیٹ فارم کے کے سی نیوٹن نے برطرف کیے گئے لوگوں کی تعداد بیس بتائی ہے جو سافٹ ویئر انجینئر ہیں، گیرگلی اوروز نے ٹوئٹ کیا کہ تقریباً دس افراد کو ایلون مسک کے خلاف بولنے پر نکالا گیا ہے۔

نیوٹن نے بھی پوسٹ کیا کہ اسٹاف کا کہنا ہے کہ اب تک تقریباً 20 افراد کو تنقید کی وجہ سے برطرف کیا جا چکا ہے۔

ادھر ٹوئٹر کے سی ای او نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے کمپنی کے ایک ملازم ایرک فرون ہوفر کو برطرف کردیاہے جس نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر عوامی طور پر ان کو قصور وار ٹہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹوئٹر اور فیس بک کے بعد ایمازون کے بھی ہزاروں ملازمین بےروزگار

واضح رہے کہ ایلون مسک جو کہ اب تک تقریباً 3,800 کل وقتی ملازمین اور 5,000 سے زیادہ کنٹریکٹ ورکرز کو برطرف کرچکے ہیں، اب وہ ہر اس شخص سے چھٹکارا حاصل کررہے جو ان پر تنقید کرنے کی جرأت کرتا ہے۔

ادھر ٹوئٹر صارفین نے بھی ایلون مسک کے فیصلوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے، ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ایلون مسک شاید فرون ہوفر کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے پوسٹ کیا کہ ایلون مسک نے متعدد ملازمین کو برطرف کردیا ہے جو ٹوئٹر اور کمپنی کے سلیک پر ان کی تنقید کرتے تھے۔

Comments

- Advertisement -