معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا، ٹوئٹر کنٹرول لینے کے بعد ایلون مسک نے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال کو فارغ کردیا۔
ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد انہوں نے ایک مختصر ٹوئٹ کیا جس میں لکھا کہ ’’ پرندہ آزاد ہوگیا‘‘۔
اس کے علاوہ ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹر پروفائل کو بھی بدل دیا ہے اور خود کو چیف Twit لکھا ہے جبکہ لوکیشن ٹوئٹر ہیڈ آفس درج کی ہے۔
the bird is freed
— Elon Musk (@elonmusk) October 28, 2022
ایلون مسک کی اس ذو معنی ٹوئٹ صارفین کی توجہ کا مزکر اس لیے بنی کیوںکہ ٹوئٹر کے ’لوگو‘ پر نیلے رنگ کا پرندہ ہے۔
Thank you, @elonmusk, for setting the Birb free! $BIRB pic.twitter.com/mcV5W5Ln3h
— BIRB (@BirbDefi) October 28, 2022
صارف نے ایلون مسک کے اس ٹوئٹ پر ری ٹوئٹ میں ایک تصویر شئیر کی، جس میں ایلون مسک ٹوئٹر کی چڑیا’لوگو‘ کو اڑا رہے ہیں۔
— drefanzor memes (@drefanzor) October 28, 2022
جب کہ ایک اور صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں بیٹھا شخص ایک کے بعد ایک پرندہ اڑا رہا ہے، اس شخص کے چہرے پر ایڈٹ کے ذریعے ایلون مسک کی تصویر لگائی گئی ہے۔