تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

ایلون مسک کا ملازمت کیلئے آنے والوں سے ایک ہی سوال

ٹیسلا، ٹوئٹر اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ملازمت کے لیے آنے والے امیدواروں سے ایک سوال لازمی پوچھتے ہیں۔

مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی کمپنیوں میں ملازمت کے لیے آنے والے امیدواروں سے یہ کہتے ہیں کہ انہیں کسی تعلیمی ڈگری کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ان کے اندر غیرمعمولی صلاحیت اور قابلیت ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ میں ہر امیداوار سے یہ کہتا ہوں کہ اس مشکلات اور مسائل کے بارے میں بتائیے کہ جن سے آپ گزر چکے ہیں اور ان مشکلات پر قابو پانے کیلئے آپ نے ایسا کیا کیا؟ یا ان مسائل کو کیسے حل کیا؟

ایلون مسک نے بتایا کہ جو لوگ واقعی مسائل کو اچھے طریقے سےحل کرنے والے ہوتے ہیں اور مسائل حل بھی کرچکے ہوتے ہیں اور انہیں معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ کیسے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ سب جانتے ہیں اور ان مسائل کی تفصیلی بیان کرسکتے ہیں, اس سوال کا جواب کسی بھی شخص کی قابلیت کو جاننے میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -