تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

میڈیکل سائنس کا بڑا کارنامہ، انسانی دماغ کے لئے چپ تیار

واشنگٹن: ایلون مسک نے انسانی دماغ کے لئے بنائی گئی ‘چپ ٹیسٹ’ کے لئے نئی ٹائم لائن دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیورولنک نامی کمپنی کے شریک بانی ایلون مسک نے انسانی دماغ کی چپ کے کلینکل ٹرائلزکیلئے زیادہ تر کاغذی کارروائی امریکی صحت کے ادارے ایف ڈی اے کوجمع کرادی ہے۔

ایلون مسک نے دعویٰ کیا کہ نیورولنک چپ ایسی ڈیوائس ہےجس کے استعمال سے فالج کےشکارافراد بیماری سےنکل سکتےہیں جبکہ چپ کی مدد سے آنکھوں کی روشنی بھی بحال ہوسکتی ہے۔

ٹوئٹر کے سی ای او نے ایک اور بڑا دعویٰ کیا کہ نیورولنک چپ سےوہ افراد فائدہ اٹھائیں گے جن کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ چکی ہو، انہوں نے آئندہ چھ ماہ میں اس چپ کو انسانی پر آزمائش کا بھی اعلان کیا۔اگلی دہائی میں دماغ چپ سے کنٹرول ہو گےیہ چِپ ایک سکے کے سائز کی مانند ہے جس سے تقریباً انسانی بال سےبیس گنا باریک تاروں کا جال نکلتا ہے جو کہ دماغ کے نیورونز سے جڑ سکے گا۔

 تاروں کا یہ جال ایک ہزار چوبیس الیکٹروڈز سے لیس ہے جو دماغی سرگرمی کو مانیٹر کرنے اور برقی طور پر دماغ کو متحرک کرنے کے قابل ہیں۔

چِپ کے ذریعے دماغ کی سرگرمی کا ڈیٹا کمپیوٹر پر وائرلیس کے طور پر منتقل کیا جا سکے گا جہاں محققین اس کا مطالعہ کر سکیں گے۔

Comments

- Advertisement -