ایکس کے مالک ایلون مسک کے سیلوٹ کے اشارے کو سوشل میڈیا صارفین نے نازی سیلوٹ سے مشابہ قرار دے دیا۔
کیپیٹل ون ایرینا میں خطاب کے دوران ایلون مسک نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دائیں ہاتھ کو اپنے سینے پر مارا، اپنی ہتھیلی نیچے اور انگلیوں کو ایک ساتھ رکھتے ہوئے بازو کو ہوا میں سیدھا بلند کیا۔
ایلون مسک نے اس کے بعد اپنے پیچھے موجود ہجوم کی جانب مڑ کر دوبارہ یہی اشارہ کیا، یہ نازی سیلوٹ کی طرح لگتا ہے، اور فاشزم اور عدم برداشت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہوئے بائبل پر ہاتھ کیوں نہیں رکھا؟
سوشل میڈیا صارف پیٹریاٹ ٹیکس نے ٹویٹ میں لکھا ایلون مسک نے یکے بعد دیگرے نازی سلیوٹ کیے، پاپ فلاپ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایلون مسک اور ہٹلرکے سیلوٹ والی تصویر شیئر کی۔
ایلون مسک نے اپنی جوابی پوسٹ میں لکھا کہ اعتراض کرنے والوں کو بہتر اوچھے ہتھکنڈوں کی ضرورت ہے، ہر کوئی ہٹلر ہے والا حربہ بہت پرانا ہو چکا ہے۔
اسٹیج پر ایلون مسک کا ڈانس بھی وائرل ہوا، اور انھوں نے ایک بار پھر ’ذریں دور‘ کی آمد کی ڈونلڈ ٹرمپ کے عزم کا ذکر کیا، اور اسٹیج پر جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی جیتتا ہے تو ایسا ہی محسوس ہوتا ہے۔