اشتہار

ایلون مسک کا ٹوئٹر صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ایلون مسک نے صارفین کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے، ایلون مسک نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس، میک اور ونڈوز کمپیوٹر پر کام کرے گا، اب آڈیو اور ویڈیو کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایلون مسک کے مطابق ایکس ایک گلوبل ایڈریس بک ہے اور اسی لیے کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں۔

ایلون مسک کو اربوں ڈالر کا خسارہ کیوں ہوا ؟

تاہم ایلون مسک نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا کہ یہ فیچر کب تک صارفین استعمال کرسکتے ہیں جبکہ اس بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ فیچر صرف بلیو سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا یا تمام صارفین کے لیے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ہم نے ٹوئٹر/ایکس پر آڈیو اور ویڈیو کال کے بارے میں سنا ہے، کمپنی کے ڈیزائنر اینڈریو نے اس سے قبل جولائی میں اس نئے فیچر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا تھا۔

یہ نئی تبدیلیاں ایلون مسک کی جانب سے ایکس کو سپر ایپ بنانے کے اقدامات کا حصہ ہیں، ایلون مسک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ وہ ایکس کو ایسی ایپ بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر قسم کی سروس صارف کو دستیاب ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں