تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

ایلون مسک آئندہ کس پارٹی کو ووٹ دیں گے؟، جانئے

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے آئندہ ری پبلکن پارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ ماضی میں ‘میں ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دیتا رہا ہوں کیونکہ وہ ایک نیک دل پارٹی تھی، مگر اب وہ نفرت اور تقسیم پھیلانے والی پارٹی بنتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب میں مزید اس کی حمایت نہیں کروں گا اور آئندہ ریپبلکن پارٹی کو ووٹ دوں گا’۔

ایلون مسک نے مزید لکھا کہ اب آپ دیکھیں گے میرے خلاف کیسے گھناؤنی مہم شروع ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص نے ٹوئٹر خریدنے کا اعلان کر رکھا ہے، ان کا کہنا تھا کہ  وہ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد پابندی کو ختم کردیں گے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے فسادات کے بعدسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنوری 2021 میں پابندی عائد کردی تھی۔

Comments