بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ایلون مسک کے ہم شکل کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے امیرترین انسان ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دنیا کے امیر ترین انسان، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ہم شکل کی ویڈیو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے۔

خود ایلون مسک نے اپنے ہم شکل سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی اور کہا کہ ان دنوں ڈیپ فیکس کو پرکھنا مشکل کام ہے۔

وائی لونگ مسک دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ساتھ اپنی شکل میں مماثلت کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں، ایشیائی شخص کے سامنے آنے کے ایک سال بعد ٹیک ارب پتی نے ٹویٹ کیا کہ وہ اس سے ملنا چاہیں گے اگر وہ حقیقی ہے۔

ڈیپ فیک ایک ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ ویڈیو ہے جس میں ایک عوامی شخصیت کا چہرہ دوسرے شخص کے اوپر رکھا جاتا ہے۔

اگرچہ یہ شخص ڈوئین پر ویڈیوز شیئر کرتا ہے جو کہ چین کے ٹک ٹاک کے مساوی ہے لیکن ہر کوئی اس بات پر قائل نہیں ہے کہ ویڈیوز کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں