منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

’ارب پتی بیٹے سے ملاقات کیلیے گیراج میں رات گزاری‘

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیسلا کمپنی کے مالک اور سائنسدان ایلون مسک کی والدہ مئے مسک کے انکشاف نے سب کو حیران کر ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں ایک ہفت نامے سے گفتگو کرتے ہوئے 74 سالہ مئے مسک نے بتایا کہ میں نے حال ہی میں ٹیکساس میں ’اسپیس ایکس‘ کے ہیڈکواٹر میں ایلون مسک سے ملاقات کے لیے گیراج میں رات گزاری۔

مئے مسک نے کہا کہ بیٹے کو املاک میں زرا بھی دلچسپی نہیں ہے، اسپیس ایکس میں میزائل بنتے ہیں اس لیے وہاں گھریلوں چیزیں موجود نہیں۔

- Advertisement -

حال ہی میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان کا اپنا گھر نہیں ہے بلکہ وہ ایک دوست کے گھر پر رہتے ہیں۔ سائنسدان کا یہ انکشاف 2020 میں اپنی تمام استعمال کی چیزیں فروخت کرنے کے بعد سامنے آیا تھا۔

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ میں گھر کی تقریباً تمام چیزیں فروخت رہا ہوں کیوں کہ میرا اب کوئی گھر نہیں ہوگا، مجھے پیسوں کی بھی ضرورت نہیں ہے، یہ جیب میں رہ کر صرف وزن بڑھاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں