جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

ایلون مسک کو ٹرمپ سے معافی مانگنے پر بڑا انعام مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگنے کے بعد ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کی دولت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ان کی مجموعی دولت 191 ملین ڈالر سے بڑھ کر 411.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی مجموعی دولت میں اضافہ ان کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس پر افسوس کا اظہار کرنے کے فوراً بعد ہوا۔

ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ مجھے امریکی صدر کے بارے میں گزشتہ ہفتے کی اپنی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے، میں بہت آگے نکل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایلون مسک کو سنگین نتائج کی دھمکی

ٹیسلا کے سی ای او اور امریکی صدر کے درمیان تنازع اُس وقت شروع ہوا جب ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ بل پر تنقید کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی صدر کو متنازع شخصیات سے جوڑنے اور ان کے مواخذے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ سے فون کال پر بات چیت کی جبکہ معافی کے بعد وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے تصدیق کی کہ صدر نے اس اقدام کو سراہا ہے۔

معلوم ہوتا ہے ایلون مسک کی معافی اور امریکی صدر کا ردعمل ٹیسلا کے سی ای او کی دولت میں اضافے کا سبب بنا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں