تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت میں ہوشربا کمی

دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی دولت بڑی کمی ہوگئی۔

امریکی ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 100 بلین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک کی دولت میں 2022 میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی کیوں کہ ٹیسلا اسٹاک ڈوب گیا ہے۔

169.8 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ خام مال کی بڑھتی قیمتیں اور سپلائی چین میں خرابی سے ایلون مسک کی کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ ایلون مسک نے حال ہی میں ٹوئٹر 44 بلین ڈالرز میں خریدا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر کا مالک بنتے ہی اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے کچھ ملازمین کو برطرف کر دیا اور پھر بلیو ٹک والے اکاؤنٹس سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا جس پر زیادہ تر لوگ تنقید کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -