بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

عماد وسیم نے جیت کی چال بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کی چال سے پردہ اٹھا دیا۔

راولپنڈی کی بیٹنگ پچ پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ پینترا کنگز کے حق میں درست ثابت ہوا۔

عماد وسیم نے کہا کہ پچ میں نمی ہے جس سے وہ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کروائی اور 184 رنز کا ہدف بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی بدولت حاصل کر لیا۔

عماد وسیم الیون طے شدہ پلان کے تحت پہاڑ جیسے ہدف سے گھبرائے نہیں اور پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں سے ہمکنار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

کپتان نے میچ کی اختتامی تقریب میں کہا کہ وکٹیں ہاتھ میں رکھنا ہی پلان تھا، شرجیل خان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

کنگز کے کپتان نے کہا کہ ڈین جونز اوروسیم اکرم نےبہت سپورٹ کیا، کراؤڈ کا شکر گزار ہوں اور اپیل ہے کل بھی آئیں اور سپورٹ کریں۔

مین آف دی میچ قرار پانے والے کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز نے کہا کہ وکٹ اچھی تھی کھیلنے میں مزہ آیا، ہم یہاں سے بہترین کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں