ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

بھارتی پولیس کو بی جے پی کے دفاتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے شہر کوئمبتور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفاتر اور پیٹرول پمپس کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک اینڈ سسٹمز (سی سی ٹی این ایس) پورٹل پر ایک ای میل موصول ہوئی جس میں دھمکی آمیز پیغام دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف کوئمبتور کے متعدد پیٹرول پمپس اور بی جے پی کے دفاتر کو باردوی مواد سے اڑا دیا جائے گا۔

- Advertisement -

پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا اور پتا لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ای میل بھیجنے والا ملزم کون ہے، تاہم کوئمبتور کے کمشنر نے اسے جعلی ایم میل قرار دے دیا۔

فی الحال کوئمبتور پولیس نے مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں