تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

انٹرنیٹ کے بغیر ای میل بھیجنے کا آسان طریقہ

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین جی میل بھی استعمال کرتے ہیں جس کے ذریعے ای میل بھیجی جاسکتی ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ اگر دستیاب نہ ہو تو بھی آپ جی میل پر ای میل اس آسان طریقے کو استعمال کرکے بھیج سکتے ہیں۔

ای میل بھیجنے کا طریقہ

جی میل کو آف لائن استعمال کرنے کے لیے پہلے جی میل سائٹ کو بک مارک کرلیں۔

جب انٹرنیٹ چل رہا ہو تو کمپیوٹر پر گوگل کروم کو اوپن کریں کیونکہ اسی ویب براؤزر پر آپ جی میل کو آف لائن استعمال کرسکتے ہیں لیکن انکوگنیٹو موڈ پر یہ طریقہ کار کام نہیں کرتا۔

براؤزر اوپن کرکے جی میل سائٹ پر جائیں اور وہاں سیٹنگز میں جاکر آف لائن سیٹنگز پر کلک کریں اس کے بعد وہاں ان ایبل آف میل کے باکس پر چیک لگائیں۔

وہاں سیٹنگز کا انتخاب کریں جیسے کتنے دن کے پیغامات آف لائن یوز کے لیے رکھنا چاہتے ہیں اس کے بعد سیو چینجز پر کلک کریں۔

اگر انٹرنیٹ چل نہ رہا ہو اور جی میل استعمال کرنا ہو تو بک مارک میں جی میل پر کلک کریں۔

جب آپ کوئی ای میل آف لائن سینڈ کریں گے تو وہ ایک نئے آؤٹ باکس فولڈر میں چلی جائے گی اور سروس آن لائن ہوتے ہی دوسرے صارف کے پاس سینڈ ہوجائے گی۔

اس کے لیے جی میل کی آف لائن سیٹنگز میں جائیں اور ان ایبل آف لائن میل کو ان چیک کردیں۔

Comments

- Advertisement -