پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سندھ میں ہیٹ ویو کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ صحت نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ صحت نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

محکمہ صحت نے سندھ بھر کے اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کرنے کے ساتھ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اس کے علاوہ اسپتالوں میں تمام ضروری سامان کا اسٹاک رکھنے اور ایمبولینسوں کی موجودگی بھی یقینی بنائی جانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ نے سندھ کیلیے گزشتہ روز چوتھا ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں: درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان، چوتھا ہیٹ ویو الرٹ جاری

الرٹ میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے اس لیے متعلقہ ادارے پیشگی اقدامات کریں۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں