جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سینٹ پال : امریکی ریاست مینی سوٹا کے سینٹ پال ایئر پورٹ پر ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جہاز اڑنے سے قبل اس کا دروازہ کھل گیا، موت کو سامنے دیکھ کر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔

امریکا کے سینٹ پال ایئر پورٹ پر مسافر طیارے کے اڑان بھرتے ہی جہاز کا ایمرجنسی دروازہ اچانک کھل گیا، منظر دیکھ کر طیارے میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسی دوران ہوا کے دباؤ کے باعث ایک مسافر کا سامان اڑ کر دروازے سے نیچے رن وے جا گرا، یہ دیکھ کر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں اور انہوں نے مدد کیلئے چیخنا چلانا شروع کردیا۔

- Advertisement -

میٹرو پولیٹن ایئرپورٹ کمیشن کے مطابق خوش قسمتی سے اس واقعے میں عملے یا مسافروں میں سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے فوری بعد طیارے کے دونوں پائلٹوں کو ان کے عہدوں سے معطل کردیا گیا ہے، پائلٹوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ کمیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں پائلٹوں پر الزام ہے کہ پرواز شروع کرنے سے قبل پری فلائٹ چیک لسٹ کو فالو کرنے میں ناکام رہے تھے۔

اس سلسلے میں ایک مسافر نے میڈیا کو بتایا کہ اچانک زور دار دھماکے سے دورازہ کھلا اور اس کا ہینڈ بیگ دروازے سے گر گیا لیکن اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد بیگ واپس مل گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں