تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، ناصرحسین

کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، طیارہ حادثے کے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں میں بھیجا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں طیارہ حادثے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو اہلکار اندھیرا ہونے کے باوجود ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور افسوس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کےلیے شہر قائد کے مختلف اسپتالوں میں بھیجا گیا ہے۔

ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ اندھیرا ہوگیا تھا جنریٹرز فراہم کردئیے ہیں ریسکیو کا عمل جاری ہے، پاک فوج کے جوان ، رینجرز اور پولیس سمیت سب لوگ کام کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جو گھر متاثر ہوئے ہیں ان لوگوں کو بھی سہولت دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد مسافر اور علاقہ مکین جاں بحق ہوئے، حادثے کی جگہ سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اےجبکہ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے۔ ڈی آئی جی نعمان صدیقی کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے سے زمین پر 4 گھر تباہ ہوئے ہیں ، طیارہ گرنے کی جگہ کوگھیراؤکرکے مکمل سیل کردیا گیا ۔

Comments

- Advertisement -