بھارتی طیارے نے کراچی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ بھارتی ایئرلائن کی پرواز آئی ایکس 192 دبئی سے امرتسر جارہی تھی۔
دوران پرواز مسافر کو مرگی کے دورے پڑنے پر کپتان نے پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور اسے طیارہ لینڈ کرنے کی اجازت دی۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ طیارے کی لینڈنگ کے بعد بارڈرہیلتھ سروسز،سی اے اے ڈاکٹرز فوری پہنچ گئے، بارڈر ہیلتھ سروسز، سی اے اے ڈاکٹرز نے مسافر کو طبی امداد فراہم کی۔