اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی، اسلامی ممالک کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں ہوگا، اجلاس کا مقصد سویڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے مکروہ فعل پر او آئی سی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج جدہ میں منعقد ہوگا، اجلاس کا مقصد سویڈن میں قرآن کریم کی بےحرمتی کی ناپاک جسارت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینا ہے۔

اجلاس میں ان مذموم کارروائیوں کے ردعمل میں مناسب اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، او آئی سی کا کہنا تھا کہ ایسی سنگین کارروائیاں لوگوں کے درمیان باہمی احترام اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

- Advertisement -

آرگنائزیشن آف اسلامک کاپریشن نے مطالبہ کیا کہ حکومتیں دوبارہ ایسے واقعات رونما ہونے سے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں، ایسے فعل رواداری اور اعتدال پسندی کی عالمی کاوشوں کیخلاف ہیں۔

او آئی سی نے کہا کہ قرآن پاک، اسلامی اقدار، علامتوں اور مقدسات پر حملوں اور توہین کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ چارٹر کے تحت تمام ریاستیں نسل، جنس اور زبان اس بات کی پابند ہیں کہ مذہب اور انسانی حقوق کا احترام کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں