اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

لاہور، پی آئی سی کی ایمرجنسی مریضوں کے لیے کھول دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی ایمرجنسی کو دو روز بعد مریضوں کے لیے کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی سی کی ایمرجنسی مریضوں کے لیے کھول دی گئی، ایمرجنسی 11 دسمبر کو وکلا کے حملے کے باعث بند کردی گئی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متاثر ہونے والی مشینری کو 2 دن بعد دوبارہ نصب کردیا گیا ہے، تباہ ہونے والے وینٹی لیٹرز کو بھی فعال کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل ایم ایس ڈاکٹر امیر الدین کا کہنا تھا کہ او پی ڈی میں ادویات کی فراہمی اور معمول کا چیک اپ شروع کردیا گیا ہے، ایمرجنسی میں بھی جلد کام شروع کردیا جائے گا، تمام ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ڈیوٹیوں پر موجود ہے اور اب ہڑتال کا تصور بھی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے سزا سے نہیں بچیں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب

دوسری جانب وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ماضی میں وکلا گردی کی اتنی بڑی بدترین مثال نہیں ملتی ہے، پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی سے مالی و جانی نقصان ہوا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ ہنگامہ آرائی سے تقریباً 500 مریضوں کو دوسرے اسپتال شفٹ کرنا پڑا، وکلا برادری بھی پی آئی سی حملے سے شرمندہ ہے، تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکٹرز، مریضوں، صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے پی آئی سی اسپتال میں جان کی بازی ہارنے والے محمد بوٹا کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا اور مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں