بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کا یو اے ای کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان شاہیئنز نے یو ای کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے گرین شرٹس کا سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے آج جیت لازمی ہے۔

یو اے ای میں کھیلے جا رہے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ کے گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔ محمد حارث نے نا قابل شکست 71 رنز کی اننگ کھیلی قائدانہ اننگ کھیلی

شاہینوں کی جانب سے اننگ کا آغاز عمیر یوسف اور یاسر خان نے کیا تاہم پہلی وکٹ صرف 21 رنز کے مجموعی اسکور پر گئی اور یہ تمام رنز عمیر یوسف کے بلے سے بنے، جو رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔

- Advertisement -

گرین شرٹس کو 48 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب یاسر خان 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر کپتان محمد حارث اور قاسم اکرم نے ٹیم کو سہارا دیا اور تیسری وکٹ کے لیے 72 قیمتی رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔

اس موقع پر 23 رنز بنا کر قاسم اکرم محمد فاروق کی دوسری وکٹ بنے۔ عبدالصمد صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے تاہم اس کے بعد گرین شرٹس نے کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

 

کپتان محمد حارث نے قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے نا قابل شکست 71 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ 3 چھکوں اور 6 چوکوں سے سجی تھی اور انہوں نے میدان کے چاروں جانب خوبصورت شاٹس کھیلے۔ حیدر علی 32 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

پاکستان نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں۔ ایک میں شکست اور دوسرے میں فتح ہوئی۔ پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت اے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرایا جب کہ دوسرے میچ میں اومان کو شکست دی۔

گروپ اے سے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے اور وہاں سے سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں فائنل فور میں پہنچیں ہیں۔ گروپ بی سے بھارت نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ بھارت اور یو اے ای کے دو، دو پوائنٹ ہیں جو بھی آج کا میچ جیتے گا وہ سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں