ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ریسکیو حکام نے لاپتہ برطانوی فٹبالر کی تلاش دوبارہ شروع کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : ریسکیو اداروں نے انگلش چینل کے قریب لاپتہ ہونے والے پریمئر لیگ فٹبال کے کھلاڑی اور ان کے پائلٹ کی تلاش دوبارہ شروع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی شہر کارڈف سٹی کے ارجنٹائن فٹبال کھلاڑی ایمیلیانو سلا اور پائلٹ ڈیوڈ کا نجی طیارے میں پرواز کرتے ہوئے سوموار کے روز ریڈار سے اچانک غائب ہوگئے تھے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو اداروں نے جمعرات کے روز اجلاس کے بعد 28 سالہ ایمیلیانو سلا کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ساحلی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہوائی جہاز کو ابھی تک ٹریس نہیں کیا جاسکا ہے۔

پولیس نے جمعرات کی صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’ہم چینل آئی لینڈ کے ایئر سرچ طیارے کا استعمال کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کریں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کے کیپٹن ڈیوڈ بارکر نے اعتراف کیا کہ مذکورہ افراد کے زندہ برآمد ہونے امکانات تقریباً صفر ہیں‘۔

ریسکیو ادارے کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں ڈوبنے والے افراد کا زندہ بچنا تقریباً نہ ممکن ہے، پانی میں گرنے والا شخص زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمیلیانو سلا کا سنگل انجن والا طیاری سوموار کے روز شام 7 بج کر 15 منٹ پر شمال مغرب فرانس ے اڑا تھا اور جس وقت طیارہ ریڈار سے لاپتہ ہوا اس وقت طیارہ چینل آئی لینڈ پر 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاپتہ فٹبالر کی تلاش کےلیے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا ہے کہ جس کے مطابق ایمیلیانو نے پرواز سے قبل واٹس ایپ میسج ارسال کیا تھا۔

فٹبالر  نے پرواز سے قبل ازرائے مذاق کہا تھا کہ  ’مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے، میں جس طیارے میں سوار ہوں ایسا لگ رہا ہے جیسے اس کا ایک ایک پرزہ الگ ہو‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں