ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

امیر کویت مشعل الاحمد نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

اشتہار

حیرت انگیز

امیر کویت مشعل الاحمد الجابر الصباح نے پارلیمنٹ تحلیئل کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امیر کویت نے اپوزیشن سے اختلاف کے بعد کویتی پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے آئین کی بعض شقوں کو چار سال کیلئے معطل کردیا۔

سرکاری ٹی وی پر عوام سے خطاب میں مشال الاحمد الجابر الصباح نے کہا کہ کچھ مدت سے ملک پریشان کن حالات سے دوچار ہے۔۔ ایسے میں ملک کو بچانے اور بہترین قومی مفادات کے تحفظ کی خاطر سخت ترین فیصلوں میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔

- Advertisement -

رواں برس چار اپریل کو ہی کویت کے عوام نے اسمبلی کے ارکان کو منتخب کیا تھا۔

حکومت نے وضاحت کی ہے کہ پارلیمنٹ کی تحلیل اور آئین کے چند آرٹیکلز کے معطل کیے جانے کا بنیادی مقصد ملک میں جمہوری عمل کے ارتقا کا جائزہ لینا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اختیارات امیر اور ملکی کابینہ سنبھالیں گے

امیر کویت دعویٰ کیا کہ کچھ نمائندے اختیارات میں مداخلت کرکے اختیارت سے تجاوز کررہے تھے، انہوں نے سرکاری رقم کے ناجائز استعمال میں ملوث افراد کو سزا دینے کا بھی اعلان کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں