اشتہار

امیر قطر کا شایان شان استقبال، وزیر اعظم سے ملاقات، تین معاہدوں پردستخط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امیر قطرشیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے، جہاں وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا.

تفصیلات کے مطابق امیر قطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کیا گیا، شیخ تمیم بن حمدالثانی کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی.

امیر قطرکو مسلح افواج کےدستےنے گارڈآف آنر پیش کیا۔  وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر کاوفاقی وزرا سےتعارف کرایا۔ 

- Advertisement -

امیر قطر نےوزیراعظم ہاؤس میں پودا لگایا۔ امیرقطرکوجےایف17تھنڈرطیاروں کی جانب سے سلامی دی گئی۔

 وزیراعظم معزز مہمان شیخ تمیم بن حمد الثانی کی گاڑی خود چلا کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے، دونوں رہنماؤں میں بے تکلفانہ انداز میں گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق اس  دورےکامقصددونوں ممالک میں باہمی تعلقات کافروغ ہے، امیر قطر وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ 

ون آن ون  ملاقات


بعدازاں  امیر  قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم عمران خان میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔  وفود کی سطح پرمذاکرات کے بعد مفاہمتی یادداشتوں اورتین معاہدوں پردستخط کیے گئے۔

اس موقع پر امیر قطر کی جانب سے وزیر اعظم کو فٹ بال ٹیم کی جرسی پیش کی گئی، جب کہ وزیر اعظم نے امیر قطر کو دست خط شدہ بیٹ پیش کیا۔

https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/647161362362504/

قبل ازیں قطرکےنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان پاکستان پہنچے، جن کا استقبال شاہ محمود قریشی نے کیا.

مزید پڑھیں: قطر اور پاکستان میں تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے:‌ وزیر خارجہ

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زائد تک پہنچ چکا ہے، گزشتہ کچھ عرصےمیں باہمی تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا، امیرقطر کے دورے سے تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی.

تجزیہ کار اسے پاک قطر دوستی میں نئے دور کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں