تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امریکی و برطانوی پابندی، ایمریٹس ایئر لائنز نے نئی سروس متعارف کرادی

دبئی : ایمریٹس ایئر لائنز نے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے الیکڑانکس آلات پر پابندی کا حل ڈھونڈ نکالا۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے الیکڑانکس آلات لے جانے پر پابندی کے بعد ایمریٹس ایئر لائنز نے نئی سروس متعارف کروادی ہے، جس کے ذریعے امریکہ جانے والے مسافر باآسانی الیکڑانکس آلات لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ وغیرہ استعمال کر پائیں گے،متحدہ عرب امارت کے مسافر امریکہ جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے وقت لیپ ٹاپ سمیت دیگر الیکٹرانک آلات کا استعمال کرسکیں گے۔

امریکہ میں جہاز اترنے سے قبل ہی مسافر لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اوردیگر الیکٹرانک آلات سکیورٹی سٹاف کے حوالے کردیں گے، جس کے بعد الیکٹرونک آلات کو احتیاط سے ڈبوں میں بند کرکے امریکہ میں موجود مسافروں تک پہنچا دیا جائے گا اور مسافروں سے اضافی رقم نہیں لے جائے گی۔

صدر ایمریٹس ایئر لائنز ٹم کلارک کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی نئی پابندیوں کے باعث مسافر پریشان ہیں اور ہمارا مقصد مسافروں کی شکایت کا ازلہ کرنا ہے، ہماری نئی سروس سے ان مسافروں کیلئے آسانی ہوگی ، جنہیں سفر کے دوران الیکٹرانک آلات کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔


مزید پڑھیں : امریکہ آنے والی پروازوں پر الیکٹرانک اشیاء لانے پر پابندی کافیصلہ


واضح رہے کہ امریکا نے8 مسلم ممالک سے براہِ راست پروازوں کے ذریعے آنے والی پروازوں کے مسافروں پر برقی آلات لانے پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد برطانیہ نے بھی 6 مسلم ممالک سے براہِ راست آنے والے مسافروں پر یہ پابند ی عائد کر دی تھی۔

پابندی کا شکار ممالک میں اردن، کویت، مصر، ترکی، سعودی عرب، مراکش، قطر، دبئی اور ابوظہبی کے ایئرپورٹس سے براہ راست آنے والی پروازیں متاثر ہوں گی اور ان ممالک سے آنے والے مسافر اپنے ساتھ موبائل کے علاوہ لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، الیکٹرانک گیمز اور دیگر برقی آلات نہیں لا سکیں گے۔

جن ہوائی اڈوں سے امریکا جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی، ان میں اردن کے دارالحکومت اومان کا کوئین عالیہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، مصر کا قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ترکی کا اتاترک ایئرپورٹ استنبول، سعودی عرب میں جدہ کا کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ، مراکش کا محمد پنجم انٹرنیشنل ایئرپورٹ، قطر کا حماد انٹرنیشنل دوحا، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابوظہبی کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -