جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اماراتی ایئرپورٹس پر مسافروں کی تعداد میں حیران کُن اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

یو اے ای کے ایئرپورٹس استعمال کرنے والی فضائی کمپنیوں نے بہترین خدمات سر انجام دیتے ہوئے نومبر 2023 کے دوران 6.8 ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی۔ آمد و رفت کیلیے 13.6 ملین نشستیں استعمال کی گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق او اے جی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’مشرق وسطی میں شیڈولڈ نشستوں میں سے امارات کا حصہ 33 فیصد ہے‘۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبائل پھیلنے سے قبل 2019 کے نومبر میں 6.3 ملین نشستیں استعمال کی گئی تھیں۔ جبکہ شرح نمو 8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

- Advertisement -

او اے جی کے مطابق نومبر کے دوران متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والوں میں انڈیا سرفہرست رہا۔ استعمال کی جانے والی فضائی نشستوں کی تعداد 1.9 ملین ریکارڈ کی گئی۔

یہ نومبر 2019 میں وبا سے قبل کے ریکارڈ کو عبور کر گئی ہے۔ 9.3 فیصد شرح نمو ہے۔ 1.2 ملین نشستوں کے ساتھ سعودی عرب دوسرے نمبر پر ہے۔

’امارات زبردست شرح نمو ریکارڈ کرنے والی بڑی مارکیٹ بن گیا ہے‘۔

محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق ’2022 کے مقابلے میں سال رواں کے شروع سے امارات نے غیرمعمولی شرح نمو ریکارڈ کرائی ہے‘۔

محکمہ شہری ہوابازی کو توقع ہے کہ ’اماراتی ایئرپورٹس سے سفر کرنے والوں کی مجموعی تعداد سال رواں کے آخر تک 130 ملین کی حد عبور کرسکتی ہے۔

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹ ہلاک

ابتدائی 8 ماہ کے دوران اماراتی ایئرپورٹس سے سفر کرنے والوں کی تعداد 86.9 ملین تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران سفر کرنے والوں کی تعداد 62.34 ملین تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں