اشتہار

ایمریٹس کا پاکستانی مسافروں کیلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان کےلئے آج سے مسافر پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے جسے 60 پروازیں فی ہفتہ تک بڑھا دیا جائے گا۔

سروس میں اس اضافے سے صارفین کو دبئی کے راستے موجودہ نیٹ ورک میں 70 سے زائد مقامات تک رسائی حاصل ہوگی۔

ایئرلائن نہ صرف کراچی، اسلام آباد، لاہور، اور سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اپنی پروازوں کی آمد و رفت میں اضافہ کرے گی بلکہ پشاور میں اپنی سروسز بحال کرکے دنیا بھر میں صارفین کو اپنے وسیع نیٹ ورک تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کرے گی۔

- Advertisement -

ایمریٹس ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لئے ہفتے میں 53 پروازیں چلائی جائیں گی جسے 16 اگست تک 60 پروازوں تک بڑھا دیا جائے گا، تمام پروازیں ایمریٹس کے بوئنگ 777-300 ای آر طیاروں سے آپریٹ کی جائیں گی ۔ پروازوں کی بکنگ ایمریٹس ڈاٹ کام یا ٹریول ایجنٹس کے ذریعے کرائی جاسکتی ہے۔

سروسز میں اضافے کے تحت ایئرلائن کراچی کے لئے 21 پروازیں چلائے گی جس میں 16 اگست سے اضافہ کرکے ہفتہ وار 28 پروازیں کردی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ہر ہفتے 10 پروازیں اسلام آباد، 7 پروازیں سیالکوٹ، 10 پروازیں لاہور، اور 5 پروازیں پشاور کے لئے چلائی جائیں گی۔

تاہم ایئرلائن کی جانب سے صارفین کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور مسافروں کو صرف اسی صورت میں جہاز میں سوار ہونے دیا جائے گا جب وہ سفر کی اہلیت اور شرائط پر پورے اترتے ہوں۔

صارفین دبئی کا سفر کرسکتے ہیں یا اسٹاپ اوور لے سکتے ہیں کیونکہ اب دبئی شہر بین الاقوامی کاروبار اور فرصت کے ایام گزارنے والے افراد کے لئے دوبارہ کھل گیا ہے تاہم اس بات سے قطع نظر کہ مسافر کس ملک سے آرہے ہیں، دبئی (اور متحدہ عرب امارات) آنے والے اور ٹرانزٹ کے تمام مسافروں بشمول متحدہ عرب امارات کے شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کے لئے کرونا کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہے ۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں