دنیا کی کئی ایئرلائنز جہاں اپنے مسافروں کو بھرپور سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے نت نئے طریقے آزمانے کی کوشش کرتی رہتی ہیں وہیں پرواز کے دوران انہیں ویلکم سوئٹس یا تحائف دے کر دل جیتی ہیں۔
اگر آپ نے ایمرٹس سے سفر کیا ہے تو ان کی پیش کردہ چاکلیٹ بھی ضرور کھائی ہو گی لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک سال میں مسافروں نے کتنے ملین چاکلیٹس کھائی ہیں؟
مسافروں نے پچھلے ایک سال کے دوران پرواز میں لگژری چاکلیٹ کے 60 ملین ٹکڑے کھائے ہیں۔
ایئر لائن نے 7 جولائی کو چاکلیٹ کے عالمی دن سے پہلے مسافروں کو فراہم کی گئی چاکلیٹس کی تعداد جاری کی ہیں جو حیران کن ہیں۔
صرف ایک سال میں 60 ملین چاکلیٹس سے مسافر لطف اندوز ہوئے جس میں گزشتہ سال کی نسبت 20 لاکھ اضافہ ہوا ہے۔
ایئر لائن نے جمعرات کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اکانومی کلاس کے مسافر 36.6 ملین انفرادی چاکلیٹ کے استعمال سے سرفہرست رہے۔
اس نے نئے متعارف کرائے گئے پریمیم اکانومی کلاس کی بھی خاصی مانگ دیکھی جس میں 1.06 ملین چاکلیٹ استعمال کی گئیں۔
بزنس کلاس کے صارفین نے 9.1 ملین چاکلیٹ کا مزہ چکھا جب کہ فرسٹ کلاس کے مسافر، جن کے پاس لامحدود انتخاب تک رسائی ہے اور وہ اپنے پسندیدہ ذائقے لے سکتے ہیں، 122,000 بڑے گورمیٹ چاکلیٹ باکسز کا مزہ لیا جو تقریباً 13.4 ملین انفرادی پیسز کے برابر ہے۔