بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

حج اور عید، ایمرٹس کا خصوصی اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

عیدالاضحیٰ اور حج کے موقع پر ایمرٹس نے اضافی پروازوں کا اعلان کر دیا۔

جیسے جیسے حج کے ایام اور عیدالاضحیٰ قریب آرہی ہے اندرونِ و بیرون ملک مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مسافروں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمرٹس نے درجنوں اضافی پروازیں ترتیب دی ہیں۔ جدہ سے مکہ اور مدینہ کے لیے متعدد اضافی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

ایمرٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلادیش، جنوبی افریقا، تھائی لینڈ، فلپائن، امریکا، لبنان، اردن، دبئی، برطانیہ کے لیے گزشتہ سال کی نسبت 20 فیصد اضافے پروازوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

عید الاضحی کے موقع پر مصروف سفری مدت کے لیے ایمریٹس نے پورے خطے کے مشہور مقامات کے لیے اضافی 34 پروازیں متعین کی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق پورے خطے سے 78,000 افراد عید الاضحی کے چھ دنوں کے وقفے کے دوران امارات ایئر سفر کریں گے۔

ایمریٹس نے 21 سے 30 جون تک عمان کے لیے دس پروازیں اور 20 سے 29 جون تک بیروت کے لیے دس اضافی پروازیں شامل کی ہیں۔

جی سی سی کے اندر، ایئر لائن نے 21 سے 25 جون تک دمام کے لیے پانچ پروازیں شامل کی ہیں اور 22 جون سے 2 جولائی تک کویت کے لیے نو پروازیں شیڈول کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں