کراچی : ایمریٹس ایئرلائن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑا کارگو بزنس حب بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار فٹ کی جگہ مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑا کارگو بزنس حب بنانے کا اعلان کردیا اور کراچی ایئرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار فٹ کی جگہ مانگ لی۔
ذرائع نے بتایا کہ کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظرایمریٹس اپنا کارگو حب بنانے کا فیصلہ کیا، اس وقت کراچی سے سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ایئر کا ہے۔
- Advertisement -
ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی سے2024میں سب سےزیادہ 27 ہزار ٹن سے زائدکارگو ایمریٹس ایئرلائن نے اٹھایا تاہم پی آئی اے عدم توجہ ،درست منصوبہ بندی نہ ہونے پر صرف 2 ہزار ٹن کارگوبزنس لے سکی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ اتھارٹی نےکارگو ٹرمینل پرجگہ دینے کیلئےکام شروع کردیا ہے۔