تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

روسی حملے کے باوجود اماراتی ایئرلائن کا پروازیں جاری رکھنے کا اعلان

اماراتی ایئرلائن ‘ایئر عربیہ’ نے روس کےلیے اپنی پروازیں جاری رکھنے کا اعلان کردیا تاحال کمپنی نے اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ نہیں کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایئر عربیہ نے ایسے وقت میں جب عالمی برادری نے روسی پروازوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے روس کےلیے بھی پروازیں چلانے پر پابندی لگادی ہے ایئر عربیہ نے اپنی پروازیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے واضح کیا کہ ’ان کا روس کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم قانون کے مطابق اپنا کام کریں گے اور ایئرلائن کی حیثیت سے جو بھی ایئرپورٹ بزنس اور لوگوں کے سفر کے لیے کھلا ہوا ہے ہم وہاں کیلئے پروازیں چلاتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس وقت قانونی طور پر روس کے لیے پروازوں پر پابندی عائد ہوئی ہم بھی اپنی فلائٹس روک دیں گے لیکن فی الحال یوکرین کی جنگ کا ان کی ایئرلائن پر کوئی زیادہ اثر نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -