اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

شمالی غزہ میں اماراتی اور اردنی فضائیہ کا ایئر ڈراپ آپریشن

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی غزہ کے متاثرین کے لیے اردن اور اماراتی فضائیہ کی جانب سے مشترکہ امدادی ایئر ڈراپ آپریشن کیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشترکہ امدادی آپریشن اردن اور امارات کے درمیان غزہ میں فلسطینی عوام کو امداد پہنچانے کے لیے تعاون کے ضمن میں کیا گیا ہے۔

مشترکہ آپریشن میں غزہ میں 22 ٹن امدادی سامان فضا سے زمین پر پھینکا گیا، جبکہ امدادی آپریشن کو الفارس الشہم تھری کا نام دیا گیا۔

- Advertisement -

اردن اور متحدہ عرب امارات کے ایئرڈراپ آپریشن کا مقصد شمالی غزہ اور ان علاقوں میں امداد پہنچانا ہے جہاں زمینی رسائی انتہائی مشکل ہے۔

واضح رہے کہ یو اے ای کی جانب سے قبل ازیں طیاروں، بحری جہازوں اور ٹرکوں کے ذریعے بھی امدادی سامان غزہ کے متاثرین کے لیے روانہ کیا جاچکا ہے۔

دوسری جانب بھوک و افلاس کے مارے غزہ کے فلسطینیوں کیلئے فضائی امداد بھی امتحان بن گئی۔

امدادی سامان کے حصول کے لئے سمندر میں چھلانگ لگانے والے بارہ فلسطینی ڈوب گئے جبکہ خشکی پر گرنے والے امدادی سامان لینے کی کشمکش میں بھگدڑ سے چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میڈیا دفتر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں فضا سے گرائی جانے والی امداد کچھ سمندر اور کچھ خشکی پر گری۔

بحیرہ روم میں گرنے والے امدادی پیکٹ لینے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگانے والے 12 فلسطینی سمندر میں ڈوب کر شہید ہوگئے۔

فلسطینیوں کیخلاف جارحیت بڑھائی جائے، اسرائیلی وزیر کا مطالبہ۔۔

غزہ میڈیا دفتر کے مطابق خشکی میں گرنے والا امدادی سامان لینے کیلئے بھگدڑ مچنے سے 6 فلسطینی شہید ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں