ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

عماد عرفانی کے کمسن بیٹے زاویار انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عماد عرفانی کے کمسن بیٹے زاویار عرفانی انتقال کرگئے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کی اطلاع ان کی دوست شانزے شیخ کی جانب سے دی گئی۔

شانزے شیخ نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’آج ان کے دوست عماد عرفانی کے بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے، شانزے نے مداحوں سے بچے کے انتقال پر سورہ فاتحہ پڑھنے اور والدین کے لیے صبر کی دعا بھی کی ہے۔

عماد عرفانی کے بیٹے زاویار کے انتقال کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ سوشل میڈیا پر عماد عرفانی کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار عماد عرفانی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ان کی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ چند تصاویر ہی موجود ہیں ۔

تاہم بیٹے کی انتقال کی خبر کی تصدیق بھی تاحال اداکار کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔

عماد عرفانی کی شادی 2010 میں مریم شفاعت سے ہوئی اور ان کے دو بچے زاویار عرفانی اور ایلانور عرفانی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں