بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

کمپنی ملازم نے ’ٹوائلٹ پیپر‘ پر استعفیٰ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کمپنی کے ایک ملازم نے نوکری سے تنگ آکر اپنا استعفیٰ ’ٹوائلٹ پیپر‘ پر دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں ملازم نے ’ٹوائلٹ پیپر‘ پر استعفیٰ دے دیا لیکن یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ اس کے کاغذ پر استعفیٰ کیوں لکھا۔

ملازم نے پوسٹ میں لکھا کہ ’میں نے اپنے استعفے کے لیے اس قسم کے کاغذ کا انتخاب کیا جو اس بات کی علامت ہے کہ کمپنی نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا۔

کمپنی ملازم نے لکھا کہ میں نے خود کو ٹوائلٹ پیپر کی طرح محسوس کیا کہ جب ضرورت ہوئی استعمال کیا پھر بغیر سوچے سمجھے رد کردیا، برائے کرم ہمیشہ اپنے ملازمین کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ ایمانداری سے استعفیٰ دینے کا ایک بہترین طریقہ ہے، اس وقت دنیا جس طرح کام کررہی ہے استعفیٰ دینے کا یہی واحد طریقہ ہے۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ اس شخص نے اچھا لکھا جس سے پتا چلتا ہے کہ کمپنی نے اس کے ساتھ برا سلوک کیا ہے۔‘

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’بالکل اسی طرح میں بھی استعفیٰ دینے جارہا ہوں، میرے باس کی وجہ سے ٹیم ٹوٹ رہی ہے اور ہم سب بڑے پیمانے پر استعفیٰ دینے کا سوچ رہے ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں