بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

8 سال سے بند پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے مزے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : رواں سال پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو بغیر کام تنخواہوں کی ادائیگی پر ایک ارب 24 کروڑ روپےسے زائد خرچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سال2015 سے بند پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کے مزے آگئے، ذرائع نے بتایا کہ بغیر کام تنخواہوں کی ادائیگی پر اس سال 1ارب 24 کروڑ سے زائد خرچ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اسٹیل ملز کے مجموعی اخراجات کیلئے 10 ارب روپے مختص ہیں تاہم ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے مالی وسائل دستیاب نہیں۔

اسٹیل ملز سے 8 ہزار 779 ملازمین میں سے 5 ہزار 679 فارغ کیے جا چکے ہیں اور اس وقت اسٹیل ملز ملازمین کی موجودہ تعداد3 ہزار سے زائد ہے، جن کی ماہانہ تنخواہ کا بل10 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز کے جون 2022 تک مجموعی نقصان 206 ارب سے زیادہ تھا۔

گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں