بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ ہے، زیادہ دے کر جائیں گے: فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن اس سے زیادہ نوکریاں دے کر جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن زیادہ دے کر جائیں گے۔

[bs-quote quote=”حکومت کا کام لوگوں کے لیے مثبت معاشی حالات پیدا کرنا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

- Advertisement -

وزیرِ اطلاعات نے لکھا کہ معیشت کے پھیلاؤ اور ترقی سے نوکریاں پیدا ہوتی ہیں، جب معیشت ترقی کرے گی تو نوکریاں بھی ملیں گی۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ حکومت کا کام لوگوں کے لیے مثبت معاشی حالات پیدا کرنا ہے، مثبت معاشی حالات سے نوکریاں پیدا ہوں گی۔

وزیرِ اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کو سیاسی طور پر سفارشیوں سے بھرنا ایک تباہ کن عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  صحت کارڈ کا اجرا، پی ٹی آئی حکومت کا بڑا قدم

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے صحت کارڈ کا اجرا کر دیا ہے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام سے غریبوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج بالکل مفت ہوگا، 20 فروری سے پنجاب کے 4 اضلاع میں صحت کارڈ پروگرام شروع ہوگا۔

دوسری طرف وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ بڑھتی غربت کی وجوہ میں سے ایک صحت پر غیر معمولی اخراجا ت آتے ہیں، ہیلتھ اسکیم پر عمل درآمد سے 8 کروڑ افراد کا اندراج ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں