جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ایمپریس مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کو کیبن فراہم کیے جائیں گے، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایمپریس مارکیٹ کے متاثرہ دکانداروں کو کیبن فراہم کیے جائیں گے، مارکیٹ سے متصل زمین پر پارک اور یادگار بنائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ‌ کے اطراف حالیہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد متاثرہ دکانداروں کو بے یارومددگار نہیں چھوڑا جائے گا.

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ایمپریس مارکیٹ کی ایک جانب دکانداروں کو کیبن فراہم کیے جائیں گے، جہاں وہ اپنا روزگار جاری رکھ سکیں، مارکیٹ کے اطراف خالی زمین کو فوری محفوظ کرنے کے لیے وہاں آہنی باڑ لگائی جائے گی اس کے علاوہ خالی کرائی گئی زمین پر پارک اور یادگار بنائی جائے گی۔

- Advertisement -

مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا ایمپریس مارکیٹ کے اطراف سٹی ٹور ڈبل ڈیکر بس چلانے کا بھی پلان ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایات دی ہیں کہ ایمپریس مارکیٹ کی وسیع اراضی کے متبادل پلان بنایاجائے۔

مشیراطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صحت سے متعلق سندھ حکومت نے مثالی کام کیے ہیں، لیاری کے عوام سے پیپلزپارٹی اور بلاول کی کمٹمنٹ ہے، وزیر اعظم عمران خان سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بےبنیاد بیانات داغ رہے ہیں، اسٹیٹ بینک کیا پالیسی بنا رہا ہے وزیراعظم کو اس کا بھی علم نہیں، انٹرم الیکشن وزیراعظم برداشت نہیں کرسکتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں