پیر, اپریل 14, 2025
اشتہار

ڈاکٹر نے بیٹے کے ’کینسر‘ کا بتایا تو دنیا پلٹ گئی تھی، عمران ہاشمی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ جب ڈاکٹر نے بیٹے کے کینسر کا بتایا تھا تو دنیا الٹ پلٹ گئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی ان دنوں اپنی فلم ’گراؤنڈ زیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل دور کے بارے میں بات کی۔

عمران ہاشمی نے وہ وقت یاد کیا کہ جب ان کا بیٹا، جو اس وقت تین سال کا تھا، بیٹے کو کینسر کی تشخیص ہوئی تو دنیا بدل گئی تھی۔

اداکار نے بتایا کہ جب بیٹے کا علاج مکمل ہوا تو اس کے فوری بعد والدہ کو کینسر کی تشخیص ہوئی۔

عمران ہاشمی نے بتایا کہ میرا بیٹا 2014 میں بیمار ہوا اور پانچ سال تک اس کا علاج جاری رہا، جب کینسر کی علامت کا پتا چلا تو میری پوری دنیا پلٹ گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ 13 جنوری کا دن تھا جب ہم برنچ ک لیے گئے اور وہاں پہلی علامت سامنے آئی، بیٹے نے اہلیہ سے کہا کہ وہ اسے واش روم لے جائے اور اس کے یورین میں خون آرہا تھا پھر اگلے تین گھنٹے تک ہم اسپتال میں رہے جہاں ڈاکٹٓر بتا رہے تھے کہ آپ کے بیٹے کو کینسر ہے اس کا آپریشن کرنا پڑے گا۔

اداکار نے کہا کہ میں اور اہلیہ بیٹے کے سامنے رو بھی نہیں سکتے تھے کیونکہ وہ اس کی ذہنی حالت کو متاثر نہیں کرنا چاہتے تھے ہم ایک کمرے میں گئے اور وہاں جاکر روئے، یہ وہ واحد دن تھا جب میں رویا تھا۔

عمران ہاشمی نے بتایا کہ بیٹے کا علاج مکمل ہونے کے فوری بعد والدہ کو کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ چھ ماہ میں انتقال کرگئیں، یہ میرے لیے گہرا صدمہ تھا، ان کی کیموتھراپی ہوئی تھی لیکن جب میں فلائٹ میں سوار تھا تو مجھے فون آیا کہ وہ نہیں رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں