ممبئی: بالی وڈ کے معروف فلم اسٹار عمران ہاشمی نے اداکارہ ملیکا شراوت کے ساتھ 20 سالہ طویل جھگڑے سے متعلق خاموشی توڑ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی اور ملیکا شراوت نے ڈائریکٹر انوراگ باسو کی 2004 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’مڈر‘ میں ایک ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بعدازاں دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر انہیں پچھتاوا ہے۔
عمران ہاشمی اور ملیکا شراوت کو طویل عرصے بعد اپریل میں ایک تقریب میں ساتھ دیکھا گیا جہاں اداکار کا کہنا تھا کہ ہم اُس وقت نوجوان اور بے وقوف تھے۔
سُپر اسٹار نے کہا کہ ہم نے اپنی لڑائی کو ایک طرف رکھ دیا اور یہ اب ماضی کا قصہ بن چکا، خواہش ہے ایک بار پھر ملیکا شراوت کے ساتھ کام کروں۔
عمران ہاشمی نے دو دہائیوں بعد بالی وڈ اداکارہ سے ملاقات کو خوشگوار اور دوستانہ قرار دیا۔
یاد رہے کہ فلم ’مرڈر‘ کی ریلیز کے بعد عمران ہاشمی اور مہیش بھٹ کرن جوہر کے شو کے مہمان بنے تھے جہاں سُپر اسٹار نے ملیکا شراوت سے متعلق متنازع بنا دیا تھا جس کے بعد ان کا جھگڑا شروع ہوا۔