اشتہار

عمران ہاشمی نے ’ڈان 3‘ کا حصہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ڈان 3‘ کا حصہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ہاشمی کو ’ڈان 3‘ میں جلوہ گر ہوتا دیکھنے کے منتظر مداحوں کو یہ جان کر مایوسی ہوگی کہ وہ اس کا حصہ نہیں ہیں۔

عمران ہاشمی نے خود ان خبروں کو غلط قرار دے دیا اور اب ’ڈان 3‘ میں منفی کردار کیلیے کسی اور کا نام سامنے آئے گا۔

- Advertisement -

بالی وڈ اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں اور صحافیوں کیلیے پیغام جاری کیا کہ ’میں کبھی ڈان 3 کا حصہ رہا ہی نہیں اور نہ ہی اس فلم کیلیے مجھے پیشکش کی گئی تھی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Snehkumar Zala (@snehzala)

گزشتہ روز ’ڈان 3‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے کیلیے معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی کا نام فائنل کی گیا تھا جبکہ ہیرو کے مرکزی کردار کیلیے رنویر سنگھ پہلے سے پروجیکٹ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 1978 میں امیتابھ بچن کے کردار نے دیکھنے والوں کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا اور اس کے بعد 2006 میں شاہ رخ خان نے اسکرین پر دھوم مچائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں