جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، کمشنر کراچی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے شہر میں ٹریفک کا سبب بننے والی تجاوزات کا خاتمہ ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

تمام ڈپٹی کمشنرز نے کمشنر کراچی کو اپنے اپنے ضلع میں ہونے والی تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ پیش کر دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فٹ پاتھ، سروس روڈ اور سڑکوں کو گھیر کر ہوٹلز چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر بلال علوی نے شاہراہ قائدین پرنورانی کباب ہاؤس کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات کو ہٹا دیا، نورانی کباب ہاؤس نے سروس روڈ گھیر رکھا تھا جس سے روڈ ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو تکلیف کا سامنا تھا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی اہم سڑکوں کو خوبصورت اور فٹ پاتھوں کی حالت بہتر کرنے کا فیصلہ

کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ یقینی بنائیں کہ ہٹائی جانے والی تجاوزات پر ضلعی انتظامیہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے کی روک تھام کریں۔

رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال رحیم شیخ نے گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں کارروائی کی۔ انہوں نے سمامہ سے محکمہ موسمیات تک مختلف مقامات پر ٹریفک کیلیے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کو ہٹا دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں