تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گھروں کو سینما بنانے والے وی سی آر کا دور اختتام پزیر

ٹوکیو:صارفین کو گھر پر سینما کا ماحول فراہم کرنے والا وی سی آر کا دور اختتام پزیر ہوگیا وی سی آر بنانے والی آخری کمپنی نے بھی مزید وی سی آر نہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

گھروں میں فلمیں دیکھے کے لیے استعمال اور صارفین کو تفریح فراہم کرنے والی پہلی چیز وی سی آر تھی لیکن وی سی آر بنانے والی آخری جاپانی کمپنی نے بھی گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ اب مزید وی سی آر مینوفیکچرر نہیں کرے گی، اس سے کئی سال قبل تمام کمپنوں نے وی سی آر بنانا بند کردیا تھا۔

VCR-post-2

 

امریکی نیوز چینل کے مطابق جاپان کی فونائی الیکٹرک کمپنی نے رواں ماہ کے آخر تک فروخت میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے مزید وی سی آر نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کمپنی کے مطابق گزشتہ برس شمالی امریکہ میں وی سی آر ڈیلرز نے 750000 یونٹ فروخت کئے تھے، یہ کمپنی سن 1983 سے وی سی آر بنا رہی تھی۔

 

VCR-post-3

ستر اور اسی کی دہائی میں الیکٹرانک میڈیا کی جدید ایجاد وی سی آر نے فلم بینوں میں جلد ہی مقبولیت پائی، اس کے باعث فلم بین اپنی پسند مرضی، سہولت اور وقت کے لحاظ سے فلم دیکھنے کی سستی سہولت حاصل کر پائے تھے،بلکہ اس سے ایک قدم بڑھتے ہوئے عام شائقین اپنی خاندانی تقریبات کی فلم بندی کے بعد محفوظ کروالیا کرتے تھے اور ان یادگار لمحات سے بار بار اور کئی سالوں بعد بھی ماضی کے لمحات سے لطف و اندوز ہوا کرتے تھے۔

VCR-post-1

تا ہم وقت کے ساتھ ساتھ اس صنعت میں بھی جدت آئی اور نوے کی دہائی میں سی ڈی اور ڈی وی ڈی کے آمد کے بعد وی سی آر کی مانگ میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی تھی ، بریف کیس نما دکھائی دینے والے وی سی آر کے مقبولیت میں کمی کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ موجودہ جدید دور میں صارفین آسانی اور جگہ کم گھیرنے کے باعث ڈی وی ڈی ، بلیو رے اور براہ راست ویڈیو اسٹریمنگ کو ترجیح دیتے ہیں،جس سے یہ صنعت روبہ زوال ہونا شروع ہو گئی۔

Comments

- Advertisement -