پیر, جون 17, 2024
اشتہار

کھاد کمپنیوں کے لیے گیس سبسڈی ختم کی جا رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

حکومت کھاد کمپنیوں کو گیس پر سبسڈی دیتی ہے تاہم مستقبل میں یہ جاری رہے گی یا نہیں اس بارے ترجمان وزارت صنعت وپیداوار کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

ترجمان وزارت صنعت وپیداوار نے اپنے جاری بیان میں واضح کہا ہے کہ کھاد کمپنیوں کے لیے گیس پر سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں بھی شامل نہیں تھا۔ کھاد کمپنیوں کیلیے گیس کی قیمتوں کا تعین اقتصادی رابطہ کمیٹی کرے گی۔

- Advertisement -

وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ فرٹیلائزر کمپنیوں کے لیے گیس کی قیمتوں کا تعین ماضی کے طے شدہ اصولوں پر ہوگا۔ اس کے تعین سے قبل کھاد کی قیمتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں