تازہ ترین

’پاکستان کیلیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے اچھی خبریں آئیں گی‘

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا...

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

حماس کا خاتمہ نا ممکن ہے، اسرائیل نے اعتراف کر لیا

 اسرائیل کے انٹیلی جنس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کیلیے حماس کا خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ امریکا نے ہماری حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے انٹیلی جنس حکام نے اعتراف کیا کہ ان کے لیے حماس کا خاتمہ ممکن نہیں ہے اور اس کی وجہ امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے اس معاملے پر پیٹھ دکھا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں کئی ماہ سے جاری طویل لڑائی کے باوجود ہم اپنا ہدف حاصل نہیں کر پائیں گے۔

ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر چڑھائی کے بنیادی مقصد میں ناکامی کا خدشہ ہے کیونکہ انتہائی غیر انسانی رویے اور جارحانہ اقدامات کے باعث اسرائیل کی اس معاملے پر عالمی حمایت ختم ہوتی جا رہی ہے۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں حماس کی مرکزی کمان اور اس کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر دیا ہے لیکن حماس کی گوریلا اندازسے مزاحمت جاری ہے۔

واضح رہے کہ غاصب اسرائیل کی فلسطین کے خلاف گزشتہ 7 ماہ سے جاری بربریت میں 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں تاہم اپنی تمام تر طاقت کے استعمال کے باوجود وہ فلسطین کی آزادی کے پیروکار حماس کو شکست دینے میں ناکام رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -