نیویارک: مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل میں اہم اجلاس ہوا جہاں بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل اجلاس میں کشمیر کا ایجنڈا پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کیا گیا۔ عالمی رہنماؤں نے مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔
سلامتی کونسل کا 5اگست کے بھارتی اقدام کے بعد یہ تیسرا اجلاس ہے، یہ اجلاس پاکستان اور چین کی درخواست پر ہوا، اقوام متحدہ کے امن اداروں نے کونسل میں بریفنگ دی۔ سلامتی کونسل میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس معاملے کی سنگینی کا اعکاس ہے۔
عالمی رپورٹ نے مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا
کشمیر کا تنازع سلامتی کونسل کے ایجنڈے کا مسلسل حصہ ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نیویارک کے وقت کے مطابق شام ساڑھے 6بجے پریس بریفنگ کریں گے، جس میں مقبوضہ وادی سمیت سلامتی کونسل کے اجلاس سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔
خیال رہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ سال مودی حکومت کی انسانی حقوق کی پامالیوں پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں بھارت بھر میں ہونے والے مظالم کو بے نقاب کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوپی میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں 77 افراد کا ماورائے عدالت قتل ہوا، بیف لے جانے کے الزام پر ہجوم نے 50افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ مقبوضہ وادی میں ہونے والے انسانیت سوز اقدامات عالمی سطح پر کھل کر سامنے آگئی۔