تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...

صحافی عمران ریاض خان بازیاب ہوگئے

سیالکوٹ: سیالکوٹ پولیس کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا...

بجلی کی کمی: سوئٹزرلینڈ کا موم بتیاں جلانے کا مشورہ

آمدنی کے لحاظ سے یورپ کے خوشحال ملک سوئٹزرلینڈ ایندھن کی کمی کے باعث بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔

ملک کے بجلی کمیشن کے صدر نے شہریوں کو موسم سرما کے مشکل مہینوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے انہیں بدترین صورتحال کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں آنے والی سردیوں میں بجلی کی بندش سے آندھیروں میں ڈوبے مناظر دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

نیو زیورخ کے اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں سوئس الیکٹرسٹی کمیشن کے صدر، ورنر لوگن بُہل نے کہا کہ شہری ایندھن کی کمی کے پیش نظر موم بتی کی تیاریاں اور آگ جلانے کے لیے لکڑیوں کا ذخیرہ کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ یقینی طور پر مشورہ دے سکتے ہیں کہ گھر میں موم بتیاں ہوں اور اگر آپ کے پاس لکڑی کا چولہا ہے تو آپ کو کافی لکڑی کا ذخیرہ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمِ سرما میں بجلی کی بندش ہو گی اس حقیقت سے آگاہی ضروری ہے کیونکہ ملک میں ایندھن کی صورتحال بدترین ہو سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -