مانچسٹر: انگلینڈ کی ٹیم نے افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں ورلڈکپ 2019 کے تین تاریخ ریکارڈ بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین ورلڈکپ کا 24واں میچ مانچسٹر کے اولڈٹریفورڈ اسٹیڈیم میں ہوا جہاں پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آج کے میچ میں بننے والے ریکارڈز
ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف
اوئن مورگن کی تیز ترین سنچری
مورگن کے سب سے زیادہ چھکے
افغان باؤلر کا سب سے زیادہ رنز دینے کا بدترین ریکارڈ
انگلش ٹیم کے کپتان کا پہلے بیٹنگ کا اعلان سود مند ثابت ہوا کیونکہ انگلینڈ کے بلے بازوں نے بیٹنگ وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور مخالف ٹیم کو ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دیا۔
انگلینڈ کی ٹیم نے کپتان کی 148 رنز کی بدولت افغان ٹیم کو جیت کے لیے 398 رنز کا ہدف دیا۔ اوئن مورگن نے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ 17 چھکے اور ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بنایا، ساتھ ہی مورگن نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 200 چھکے لگانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
مورگن سے قبل ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز بھارتی کھلاڑی روہت شرما، افریقی کھلاڑی ڈوی لیرز، ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل اور آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کے پاس تھا۔
دوسری جانب افغانستان کے کامیاب سمجھے جانے والے باؤلر راشد خان کو انگلش بلے بازوں نے دھوپی پٹکا لگایا، انہوں نے 9 اوورز میں 12.22 کی اوسط سے 110 رنز دینے کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ راشد خان کے حصے میں کوئی وکٹ بھی نہیں آئی۔
افغان صدر اشرف غنی آج کے میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مانچسٹر کے اولڈٹریفورڈ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ اوئن مورگن کو آؤٹ کرنے کے لیے افغان باؤلر نے رن لینے کے دوران پکڑنے کی کوشش بھی کی البتہ وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکا۔
Physically taking the bat out of Eoin Morgan hands might be the only way to stop him today! 😅 #ENGvAFG#AfghanAtalan#WeAreEngland pic.twitter.com/pfhg1DT8Hx
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 18, 2019