جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

دورہ بھارت میں انگلینڈ کے ہاتھ خالی رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ‏دو ایک سے جیت لی۔

پونے میں کھیلے گئے سیریز کے فائنل میچ میں بھارت کے 330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ‏ٹیم 322 رنز بنا سکی، آل راؤنڈر سیم کرن نے ڈوبتی کشتی کو بچانے کی بھرپور کوشش کرتے ہوئے ‏‏95 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی لیکن نہیا کو منج دھار سے نہ نکال سکے۔

اس شکست کے بعد انگلینڈ کو خالی ہاتھ ہی وطن لوٹنے پڑے گا۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد ‏انگلش ٹیم کو ون ڈے میں بھی ٹرافی سے محروم ہونا پڑا۔

ٹیسٹ میں انگلینڈ کو تین ایک، ٹی ٹوئنٹی میں تین دو اور ون ڈے میں دو ایک سے شکست ہوئی۔ ‏انگلینڈ تینوں فارمیٹ میں سے ایک بھی سیریز جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

طویل دورے پر انگلینڈ کو انجریز اور کنڈیشنز کے چیلنجز کا سامنا رہا، کھلاڑیوں کی عدم دستیابی ‏اور تبدیلیاں بھی شکست کی وجہ بنیں۔

پہلے ون ڈے میں کپتان مورگن اور بیٹسمین بیلنگ انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہوگئے۔ ‏زخموں سے چور مہمان ٹیم نے دوسرا ون ڈے جیتا اور فائنل میں بھی خوب مقابلہ کیا لیکن وہ ‏جیت کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں